لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
گورنر ہاؤس لاہور آمد پر وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات کی اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبے کی مجموعی امن و امان اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔