پنجاب کی 118 منڈیوں میں 7 لاکھ 62 ہزار جانور فروخت ہوئے: اعدادوشمار جاری

Published On 03 July,2023 12:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عید الاضحیٰ پر پنجاب کیٹل مارکیٹ کے زیر انتظام 118 مویشی منڈیوں میں 7 لاکھ 62 ہزار 891 چھوٹے بڑے جانور فروخت ہوئے۔

کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی 118 منڈیوں میں 7 لاکھ 62 ہزار جانورفروخت ہوئے، لاہور کی 4 منڈیوں میں 1 لاکھ 86 ہزار جانور فروخت ہوئے، ملتان ڈویژن کی 15 منڈیوں میں1 لاکھ 26 ہزار جانور فروخت ہوئے ہیں۔

ڈی جی خان کی 22 منڈیوں میں 1 لاکھ 3 ہزار چھوٹے بڑے جانور فروخت ہوئے جبکہ فیصل آباد کی 15 منڈیوں میں1 لاکھ 53 ہزار967 جانوروں کی خرید و فروخت ہوئی، ساہیوال میں قائم 17 منڈیوں میں 78 ہزار974 جانور فروخت کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق بہاولپور کی 19 منڈیوں میں 59 ہزارجانور فروخت ہوئے اسی طرح سرگودھا کی 14 منڈیوں میں 36 ہزار180 جانوروں کی خرید و فروخت ہوئی ہے۔