لاہور: (دنیا نیوز) انسانی حقوق کی تنظیم کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت کی۔
وفد نے 9 مئی کے سانحہ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت تکلیف دہ لمحات ہیں، یہ گھر بابائے قوم محمد علی جناح سے منسوب ہونے کے باعث قابلِ قدر تھا، شرپسند اور اُنکے آلہ کار یاد رکھیں کہ ایسی سازشوں سے فوج اور پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتے۔
شرکائے وفد کا کہنا تھا کہ 9 مئی ایک قومی سانحہ ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داران کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیئے، اس بات کی یقین دہانی ہونی چاہیے کہ کوئی بھی شرپسند، سہولت کار اور انکا ماسٹر مائنڈ سزا سے نہیں بچنا چاہیے۔