مالاکنڈ: (دنیا نیوز) انٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما و سابق صوبائی وزیر شکیل احمد کو دوبارہ سوات جیل سے گرفتار کرلیا۔
اینٹی کرپشن کیس میں سوات سے رہائی کے فوراً بعد پولیس نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ شکیل احمد خان کو تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کو مختلف مقدمات میں مسلسل 8ویں مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف لیویزپوسٹ تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔