سپریم کورٹ: سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست وفات کے بعد سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ: سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست وفات کے بعد سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 20 جولائی کو سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے 2013ء کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، اُن کی سپریم کورٹ میں دائر اپیل پر آخری سماعت 5 سال قبل ہوئی تھی۔