اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے شاہد اشرف تارڑ کو چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن تعینات کر دیا۔
شاہد اشرف تارڑ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ہیں، وہ 18جنوری 2021 سے ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن تعینات ہیں۔
چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا عہدہ 16 دسمبر 2022 سے خالی تھا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے شاہد اشرف تارڑ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔