لاہور : (دنیانیوز) لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ٹریفک رولز کی بہت زیادہ خلاف ورزی ہورہی ہیں ، ایل ڈی اے رولز بنائے اور مین سٹرک کی سروس لائن پر پارکنگ ختم کی جائے۔
عدالت کاکہناتھا کہ غیر قانونی پارکنگ سے ٹریفک جام ہوتی ہے جو آلودگی کا باعث بنتی ہے ، پرانے درختوں کو محفوظ کیا جائے اور انکو گرنے سے بچایا جائے۔
عدالت نے حکم دیا کہ جن ریسٹورنٹس کی پارکنگ نہیں ہے اسکو سیل کردیں، ممبر واٹر کمیشن نے کہا کہ فوڈ سکیورٹی کے معاملے پر سرکاری حکام غیر سنجیدہ ہیں۔
عدالت نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر مختلف محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرلی۔