لاہور: (دنیا نیوز) سرکاری ملازمین نے مذاکرات کامیاب ہونے پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
مشیر وزیراعظم ملک احمد خان کیساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد سرکاری ملازمین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا، پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 35 فیصد تنخواہ میں اضافہ اور پنشن 17.5 فیصد مطالبات مان لیے گئے۔
ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافہ وفاق کے برابر ہی ہوگا،لیو انکیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی منسوخ ہوگا،ملازمین کے مطالبات کو من و عن تسلیم کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کئی دنوں سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے تھے، احتجاج طول پکڑ جانے کے بعد وفاقی حکومت نے بالآخرمظاہرین کے مطالبات تسلیم کر لئے ۔