چنیوٹ:(دنیا نیوز)سرکاری ملازمین نے حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے گھی ، چینی ، آٹا اور پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
چنیوٹ میں ملازمین نے ای ڈی او کمپلیکس سے ڈپٹی کمشنر آفس تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
صدر ایپکا عاصم اقبال گجر نے کہا کہ حکومت مہنگائی میں مزید اضافہ کرے تاکہ غربت کا مارا غریب بھوک سے مرے اور حکمرانوں کو سکھ کا سانس آئے۔
انوکھے احتجاج میں ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں ملازمین نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے تناسب سے ہماری تنخواہوں ، ریڈکشن الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کرے، اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔