لاہور: (دنیا نیوز) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے۔ وہ لاہور میں چند روز قیام کریں گے۔
نگران سیٹ اپ پر مشاورت کے لیے آصف علی زرداری کی وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے، آصف علی زرداری استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے انکے بھائی عالمگیر خان کی وفات پر تعزیت کریں گے۔
آصف علی زرداری لاہور میں سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، پی ٹی آئی چھوڑنے والے دھڑوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔
آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے مضبوط امیدواروں کے حوالے سے بھی وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔