آصف زرداری نوڈیرو پہنچ گئے، پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے

Published On 05 July,2023 07:16 pm

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نوڈیرو ہاؤس پہنچ گئے۔

آصف زرداری بذریعہ ہیلی کاپٹر ٹنڈوالہیار سے نوڈیرو پہنچے، نوڈیرو پہنچنے پر مقامی رہنماؤں نے سابق صدر کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نوڈیرو ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے، آصف زرداری سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے کارکنوں کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔