سابق صدر آصف علی زرداری کی آنکھ کا آپریشن کامیاب

Published On 16 June,2023 06:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی آنکھ کا آپریشن کامیاب ہو گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں پیپلز پارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ عوام کی دعاؤں سے دبئی میں سابق صدر آصف علی زرداری کی آنکھ کا آپریشن کامیاب رہا، آصف علی زرداری اب مکمل صحت یاب ہیں۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری آنکھ کا چیک اَپ کرانے لاہور سے دبئی گئے تھے، ان کے ساتھ بختاور بھٹو بھی بچوں اور خاوند سمیت دبئی پہنچی تھیں۔