آصف زرداری سے محسن نقوی، ذکا اشرف کی ملاقات، دورہ مکمل ہونے پر سابق صدر کراچی لوٹ گئے

Published On 23 June,2023 11:54 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ، پی سی بی کے متوقع چیئرمین ذکا اشرف نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے پارٹی رہنماؤں کے کاموں سے متعلقہ تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ بلا تفریق سب کو سہولتیں دی جائیں گی۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو پنجاب کے بجٹ بارے خصوصی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: میثاق معیشت کیلئے تیار ہوں، ن لیگ کو دھوکا نہیں دوں گا، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری سے پی سی بی کے متوقع چیئرمین ذکا اشرف نے بھی علیحدہ ملاقات کی، ذکا اشرف نے آصف علی زرداری کو پی سی بی سے متعلقہ بریفنگ دی۔

دریں اثنا سابق صدر آصف علی زرداری ایک روزہ دورہ مکمل کر کے لاہور سے کراچی واپس لوٹ گئے۔