سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف دبئی سے اٹلی پہنچ گئے

Published On 28 July,2023 08:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف دبئی سے اٹلی پہنچ گئے۔

سابق وزیر اعظم اپنی فیملی کے ساتھ یورپ کے دورے پر پہنچے ہیں، اٹلی کے بعد قائد ن لیگ کا سوئٹزر لینڈ اور جرمنی کا دورہ بھی متوقع ہے۔

محمد نواز شریف یورپ میں سات دن قیام کے بعد لندن کیلئے روانہ ہوں گے، یورپ میں قیام کے دوران ان کی سیاسی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔