وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

Published On 28 July,2023 05:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

متحدہ عرب امارت پہنچنے پر سفیر، اعلیٰ اماراتی حکام اور اہلکاروں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا، وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بھائی، شیخ سعید بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کیلئے شاہی محل جائیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی متحدہ عرب امارات کے دورہ میں وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔