ابوظبی کے حکمران کے نمائندہ شیخ سعید بن زید آل نہیان انتقال کر گئے

Published On 27 July,2023 02:58 pm

دبئی : (ویب ڈیسک ) ابوظبی کے حکمران کے نمائندے شیخ سعید بن زید آل نہیان انتقال کر گئے۔

امارات کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابوظبی کے حکمران کے نمائندے شیخ سعید بن زید آل نہیان کچھ عرصے سے علیل تھے ، وہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے بھائی تھے۔

صدارتی دربار نے تین دن کے لیے سرکاری سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

شیخ سعید کو جون 2010 میں ابوظبی کے حکمران کا نمائندہ مقرر کیا گیا تھا۔

مرحوم ابوظبی ایگزیکٹو کونسل کے سابق رکن اور میری ٹائم پورٹ اتھارٹی (ابوظبی) چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

ان کے انتقال سے پانچ دن پہلے 22 جولائی کو صدارتی عدالت نے اعلان کیا تھا کہ شیخ سعید کافی علیل ہیں۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے بھائی شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔