انسانی سمگلنگ میں مطلوب ملزم یواے ای فرار ہوتے ہوئے کراچی سے گرفتار

Published On 22 July,2023 12:32 pm

کراچی : (ویب ڈیسک ) ایف آئی اے پشاور کو مطلوب انسانی سمگلر متحدہ عرب امارات فرار ہوتے ہوئے کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن سیل نے مطلوب ملزم کو گرفتار کیا ، ملزم نقاش خان کراچی سے متحدہ عرب امارات جانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچا تھا جو مختلف افراد کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

ملزم نقاش خان کو نام بلیک لسٹ میں ہونے کی بنا پر پرواز سے آف لوڈ کر کے حراست میں لیا گیا۔

ملزم کو  آج اسے ایف آئی اے پشاور کی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔