متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے درمیان 50 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط

Published On 20 July,2023 08:36 pm

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ یو اے ای کے دوران متحدہ عرب امارات نے ترکیہ کے ساتھ 50 بلین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں ۔

اماراتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیج فارس کی ریاست اور ترکیہ نے عارضی معاہدوں کا ایک سلسلہ قائم کیا جس میں مشترکہ اقتصادی اور تجارتی کمیشن کا قیام، توانائی اور قدرتی وسائل کے منصوبوں کی ترقی کے وعدے اور حوالگی کا معاہدہ شامل تھا۔

ابوظہبی کے ریاستی سرمایہ کاری کے فنڈز میں سے ایک نے یہ بھی کہا کہ وہ فروری کے زلزلے کے بعد تعمیر نو کی کوششوں میں مدد کے لیے بانڈز کے ذریعے 8.5 بلین ڈالر تک فراہم کرے گا ۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ بات چیت کے دوران ترک صدر اردوان ،جنہوں نے کہا کہ معاہدے ہمارے تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک بلند کریں گے۔

مئی کے انتخابات میں اپنی کامیابی کے بعد ایک نئی اقتصادی ٹیم کا تقرر کرنے کے بعد ترک رہنما نے اس ہفتے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے تاکہ ترکی کی معیشت کے لیے حمایت اور سرمایہ کاری کا آغاز کیا جا سکے۔