شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنی پرتعیش شادی کی خوبصورت ویڈیو شیئرکردی

Published On 15 July,2023 10:33 am

دبئی : (ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی پرتعیش شادی کی خوبصوت ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

شہزادی شیخہ مہرہ رواں سال اپریل میں ہی اپنے منگیتر شیخ مَانع المکتوم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں ۔

نوبیاہتا شاہی جوڑا جہاں آج کل شادی کے بعد پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ سیروتفریح میں مصروف ہے وہیں شیخہ مہرہ نے اپنی شادی کے خوبصورت لمحات کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے ۔

 فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنی شاہی، پرتعیش شادی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل کا ایموجی (سفید رنگ کا دل) بھی بنایا ہے۔

دوسری جانب اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں شیخہ مہرہ کے شوہر، مانع المکتوم نے بھی سرخ رنگ کا دل بناتے ہوئے محبت کا اظہار کیا ہے۔

شیخہ مہرہ کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی کے روز سفید رنگ کی تھیم رکھی جس میں ہر شے دلفریب اور جاذب نظر دکھائی دے رہی ہے۔

چند گھنٹوں قبل ہی شیئر کی گئی اس ویڈیو کو شہزادی شیخہ مہرہ کے دنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ شہزادی شیخہ مہرہ امدادی سرگرمیوں اور فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں، وہ ماحولیات، خواتین کو طاقتور بنانے اور غیر مراعات یافتہ طبقے کی ترقی کیلئے بھی کام کرتی ہیں۔