کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی کے پی ٹی ٹرمینل پر سرمایہ کاری وسیع جدید ترین نظام بنانے میں مدد دے گی۔
دنیا نیوز کے پروگرام "دنیا کامران خان کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے، سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا، ابوظہبی پورٹس اتھارٹی کے پی ٹی کے ٹرمینل کا نظام سنبھالے گی، یواے ای سرمایہ کاری وسیع جدید ترین نظام بنانے میں مدد دے گی۔
فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ دبئی کی ڈی پی ورلڈ پورٹ قاسم پر بڑے جہاز لنگر انداز ہونے کی سہولت بنائے گی، پاکستان کو آج ایک ایک ڈالر کی ضرورت ہے، سرمایہ کاری ڈی پی ورلڈ کرے گی۔
وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے کہا کہ کابینہ سے اگلے تین سے چار ہفتے میں منظوری کرا لیں گے۔