ایرانی وزیر خارجہ سرکاری دورہ پر یو اے ای پہنچ گئے

Published On 22 June,2023 11:01 pm

دبئی: (ویب ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران یو اے ای کے صدرشیخ محمد بن زید بن سلطان آل نہیان سے ملاقات کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس ملاقات کے دوران سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور قونصلر کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی تعاون بالخصوص تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے منصوبہ بندی اور مشترکہ کارروائی پر اتفاق کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ ایران کی دعوت دی اور متحدہ عرب امارات کے صدر نے بھی اس دعوت پر شکریہ اداکرتے ہوئے ایرانی صدر کے دورہ متحدہ عرب امارت کی بھی دعوت دی۔