ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مصنوعی طریقے سے بارش برسانے کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا، پچاس ڈگری سینٹی گریڈ میں بارش سے موسم حسین ہوگیا۔
یو اے ای کے سائنسدانوں نے شدید گرمی میں مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا، ڈرونز کی مدد سے بادلوں کو برقی کرنٹ سے نشانہ بنایا گیا جو بارش کا سبب بنے۔
مصنوعی بارش کا یہ طریقہ ”کلاؤڈ سیڈنگ“ کے نام سے جانا جاتا ہے جس کی وجہ سے تپتے صحرا میں پچاس ڈگری سینٹی گریڈ میں بارش سے موسم یکسر تبدیل گیا۔