بلاوایو: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں عمان نے متحدہ عرب امارات کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
بلاوایو میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر آٹھویں میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، یو اے ای نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایان افضل خان نے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، وریتیا اروند 49 اور رامیز شہزاد 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
— ICC (@ICC) June 21, 2023
ہدف کے تعاقب میں عمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 228 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر مخص 47 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا، عاقب الیاس 53 رنز کی اننگر کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب خان 52 اور محمد ندیم 50 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔