لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی رگبی یونین نے تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی رگبی ٹیم ایشیا رگبی چیمپئن شپ ڈویژن 1 کے دو میچوں میں حصہ لینے کے لیے اگلے ماہ پاکستان پہنچے گی۔
پاکستان رگبی کے سیکرٹری سلمان شیخ نے کہا کہ پاکستان کو اس سال ایشیا رگبی چیمپئن شپ ڈویژن 1، 2023 کی میزبانی کے حقوق مل گئے ہیں اور وہ بالترتیب 4 جولائی اور 8 جولائی کو لاہور میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی میزبانی کرے گا۔
پاکستان رگبی یونین کے مطابق پاکستانی ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ کے کوچ گیرٹ مولڈر کی رہنمائی میں ٹورنامنٹ کے لیے تربیت میں مصروف ہے، ملڈر نے مئی 2022 میں ایشیا رگبی ڈویژن 2 کے لیے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ بھی کی، جس میں ’مین ان گرین‘ نے تھائی لینڈ کو شکست دی۔