اسلام آباد: (دنیا نیوز) ضلعی عدالتوں میں ایک ماہ کی موسم گرما کی چھٹیوں کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل رکنے کا امکان کم ہو گیا۔
توشہ خانہ کیس سننے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور بطور ڈیوٹی جج دستیاب ہوں گے۔
اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق یکم سے 5 اگست تک ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور بطور ڈیوٹی جج موجود ہوں گے۔
سیشن جج نے اس سے قبل باقی ایڈیشنل سیشن ججز کا روسٹر جاری کیا، پہلے روسٹر میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کا نام شامل نہیں تھا۔