اسلام آباد: (دنیا نیوز) مدت ختم ہونے سے قبل حکومت کی اہم قانون سازی کی تیاری، دینی مدارس کی رجسٹریشن اور ریگولیشن کیلئے قانونی مسودہ تیار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت کوئی دینی مدرسہ قانونی تقاضے پورے کئے بغیر آپریٹ نہیں کر سکے گا، وزارت داخلہ نےسوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل 2023ء کی منظوری کابینہ سے مانگ لی۔
وزیر اعظم نے قانونی مسودے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی اجازت دے دی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد کے تناظر میں مجوزہ قانون سازی اہم ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت ٹھوس اقدامات کئے، ملک میں رجسٹریشن اور ریگولیشن سے متعلق پرانے قوانین منسوخ کرکے نئے بنائے گئے، تمام غیر حکومتی اور رضاکارانہ تنظیموں کے قوانین منسوخ کر کے نئے بنائے گئے۔
خیراتی اداروں، ٹرسٹس اور وفاق کے قوانیں بھی منسوخ کر کے نئے بنائے گئے، صوبوں، وفاقی دارالحکومت سمیت پورے ملک میں پرانے قوانین ختم، نئے بنائے گئے۔