وفاقی کابینہ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 میں ترمیم کی منظوری دیدی

Published On 26 July,2023 06:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 میں ترمیم کی منظوری دیدی ترمیم کے تحت آفیشل سیکرٹس کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ایف آئی اے کو بطور تحقیقاتی ادارہ شامل کیا جائے گا، بڑے تحقیقاتی اداروں کے کردار اور اداروں کے درمیان کوآرڈی نیشن کو مزید مربوط بنانے کا ورک فریم شامل ہے۔

خفیہ اہم معلومات کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹیم کی تشکیل کے کردار کو بھی شامل کیا جائے گا، قومی سلامتی سے متعلق اہم معلومات کو مزید محفوظ بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔