انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر پی ٹی آئی قیادت 4 اگست کو الیکشن کمیشن طلب

Published On 02 August,2023 05:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو پارٹی آئین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر نوٹس جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے نام جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی پر 22 اگست کو فرد جرم عائد کریں گے : الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت کو 4 اگست صبح دس بجے طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم پیشی پر آئندہ انتخابات میں انتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔