اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما افتخار درانی کو گرفتار کر لیا گیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس ( ٹوئٹر ) پر پی ٹی آئی رہنما کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے ان کے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی۔
Dr Iftikhar Durrani has been arrested just now
— Dr. Iftikhar Durrani (@IftikharDurani) August 2, 2023
Team ID
سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ افتخار درانی کو بغیر کسی مقدمے کے وارنٹ دکھائے گرفتار کیا گیا۔
He has been taken away without any fir or warrant/ charges. #ReleaseIftikharDurrani https://t.co/7WJJwBbpvX
— Dr. Iftikhar Durrani (@IftikharDurani) August 2, 2023
دوسری جانب پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ( ٹوئٹر ) ہینڈل پر جاری کئے گئے بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ افتخار درانی کو اغوا کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر افتخار درانی کو اغواء کر لیا گیا
— PTI (@PTIofficial) August 2, 2023
مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں
علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ افتخار درانی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے اور گرفتاری کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔