پاک چین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے چینی صدر کا مشکور ہوں: وزیراعظم

Published On 03 August,2023 09:00 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کی تکمیل کے 10 سال مکمل ہونے پر چینی صدر کے پاکستان کی حمایت میں بیان پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون منصوبہ عوامی فلاح وبہبود سے متعلق چینی صدر کے عزم کا عکاس ہے، چین پاکستان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے چینی صدر کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچے، توانائی اور سماجی و اقتصادی شعبوں میں اہم سنگ میل عبور ہوئے، نوازشریف کی قیادت میں شروع کیا گیا بی آر آئی فلیگ شپ منصوبہ حقیقت بن چکا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے مزید توانائی اور جذبے سے کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔