اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان قانونی امور نعیم پنجوتھا کو سابق وزیراعظم سے اٹک جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی۔
نعیم پنجوتھا چیئرمین پی ٹی آئی سے آج ملاقات کریں گے، اٹک جیل انتظامیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی سے صرف نعیم پنجوتھا کو ملاقات کی اجازت دی گئی، ذرائع کے مطابق نعیم پنجوتھا چیئرمین پی ٹی آئی سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کرائیں گے۔