اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہارون شنواری کو ترجمان مقرر کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہارون شنواری کو قرۃ العین کی جگہ ترجمان الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے، ہارون شنواری الیکشن کمیشن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل میڈیا کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے الیکشن کمیشن نے چند ہفتے قبل قرۃ العین کو تبدیل کر کے واپس وزارت اطلاعات رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی، قرۃ العین کو گزشتہ برس ہی الیکشن کمیشن نے ترجمان مقرر کیا تھا۔