اوکاڑہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، رکشہ ڈرائیور جاں بحق

Published On 12 August,2023 08:35 am

اوکاڑہ : (دنیانیوز) فیصل آباد روڈ کھنگرانوالہ پل کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے ۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک حادثہ کار اور رکشے کے درمیان ہوا، حادثے کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔ 

کار ڈرائیور کو پولیس نے موقع سے گرفتار کر لیا۔