عدالتی فیصلے کے باوجود وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا: شعیب شاہین

Published On 12 August,2023 07:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود چیئرمین تحریک انصاف سے ملنے نہیں دیا جارہا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ الٹا وکلا پر مقدمہ درج کردیا ہے، ایف آئی نے نعیم پنجوتھا کو نوٹس بھی بھیجا اور حبس بے جا میں رکھا۔ خواجہ حارث کو بھی ایف آئی اے نے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

شعیب شاہین نے کہا جج ہمایوں دلاور نے خود کہا میرے اکائونٹ سے فیس بک پوسٹیں لگیں، مگر ایف آئی اے نےجج ہمایوں دلاور سے سوال نہیں کیا۔ جج ہمایوں دلاور کی فیس بک پوسٹوں کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔

شعیب شاہین نے مزید بتایا کہ قانون اجازت دیتا ہے کہ جیل میں وکیل اپنے موکل سے مل سکے، مگر چیئرمین تحریک انصاف کو یہ حق نہیں دیا جارہا ہے کہ وہ اپنے وکلا سے مل سکیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو لندن پلان کے تحت جیل میں ڈالا گیا۔

شعیب شاہین نے کہا شہبازشریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن کر دیا ہے، نوازشریف میں بھی اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان میں قدم رکھ سکیں۔