راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کی نظری بندی کے احکامات کی مدت ختم ہونے پر انہیں اڈیالہ جیل سے رہا گیا جبکہ رہا ہوتے ہی نیب کیس میں دوبارہ گرفتاری ڈال دی گئی۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے نظری بندی کے احکامات جاری کئے تھے۔
واضح رہے کہ نیب نے اثاثہ جات کیس میں چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہیٰ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔