مسلم لیگ ن الیکشن کیسے جیت سکتی ہے؟ فواد چودھری نے بتا دیا

Published On 15 August,2023 05:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے الیکشن میں ہار ن لیگ کا مقدر ہے لیکن الیکشن جیتنے کے لیے مسلم لیگ ن ایک کام کر لے تو الیکشن جیت سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر نے فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ صرف ایک ہی صورت میں اگلا الیکشن جیت سکتی ہے کہ بلے سمیت کوئی بھی اور نشان بیلٹ پیپر پر نہ ہو۔

فواد چودھری نے کہا کہ یہ اکیلے ہی الیکشن لڑ لیں پھر بھی یہ الیکشن ہار جائیں گے اور زیرو رسک کے اسی فارمولے پر نواز شریف پاکستان آنے سے ہی انکاری ہیں۔