چنیوٹ: ہاکی سٹیڈیم کا گیٹ گرنے سے بچہ جاں بحق

Published On 18 August,2023 07:28 pm

چنیوٹ: (دنیا نیوز) ہاکی سٹیڈیم کا گیٹ گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ محلہ دلخوشاب میں واقع ہاکی سٹیڈیم میں پیش آیا جہاں سٹیڈیم کا گیٹ کھیلتے ہوئے بچوں پر جاگرا، حادثے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی بچے کو اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا، گیٹ کے ملبے تلے دب کر جاںبحق ہونے والے بچے کی شناخت حسین کے نام سے ہوئی۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے سٹیڈیم کا گیٹ گرا۔