کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے امن و امان کی بحالی کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنانے کا حکم دے دیا۔
کوئٹہ میں نگران وزیراعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی کو ڈی جی آئی پی علی شیر جھکرانی نے سبی میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی، نگران وزیراعلیٰ نے کہا امن امان کی بحالی اور سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موثر حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
نگران وزیراعلیٰ نے کہا پولیس کو روایتی پولیسنگ سے ہٹ کر جدت کے ساتھ سمارٹ پولیسنگ کی جانب جانا ہوگا، پولیسنگ میں جدید ٹیکنالوجی کااستعمال ضروری ہے، تمام بڑے شہروں میں سیف سٹی کے کنسپٹ کو اپناتے ہوۓ عوام میں احساس تحفظ کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
نگران وزیراعلیٰ نے کہا پرامن ماحول میں شفاف انتخابات کا انعقاد نگران حکومت کا مینڈیٹ اور اولین ترجیح ہے، پولیس اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائے اور عوام کا اعتماد بھی حاصل کرے۔