انوارالحق کاکڑ سے سینیٹر ارباب عمر کاسی کی ملاقات

Published On 20 August,2023 09:39 pm

اسلام آباد (دنیا نیوز) نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ سے سینیٹر ارباب عمر کاسی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں سینیٹر ارباب عمر کاسی نے وزیرِاعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، سینیٹر عمر ارباب کاسی نے وزیرِ اعظم کو ہنہ اوڑک میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا۔

عمر ارباب نے سپیرہ راغہ تا لورالائی روڈ پر ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے اسکی ازسرنو بحالی کی ضرورت سے بھی آگاہ کیا، نگران وزیرِ اعظم نے سینیٹر عمر ارباب کاسی کو علاقے کے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔