لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز نہم جماعت کے نتائج کا اعلان کل کرینگے

Published On 21 August,2023 12:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈ نہم جماعت کے نتائج کا اعلان کل بروز (منگل) 22 اگست کو کریں گے۔

کل صبح دس بجے نتائج بورڈز کی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کئے جائیں گے، امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے نتائج معلوم کر سکیں گے، بورڈز کی جانب سے نتائج جاننے کیلئے خصوصی ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات میں 2 لاکھ سے زیادہ بچوں نے شرکت کی تھی۔