عبوری وفاقی کابینہ نے دیت کی رقم 67 لاکھ57 ہزار 902 روپے مقرر کردی

عبوری وفاقی کابینہ نے دیت کی رقم 67 لاکھ57 ہزار 902 روپے مقرر کردی

اعلامیے کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کو اپنے جڑانوالہ دورے سے آگاہ کیا۔

کابینہ اجلاس میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں انتہاپسندی اور مذہبی کشیدگی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان میں موجود اقلیتوں کا تحفظ ریاست کے اولین فرائض کا حصہ ہے، جڑانوالہ واقعے میں ملوث افراد کی سزا یقینی بنائی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ نے آئندہ ہفتے قومی سطح پربین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کرانے کی ہدایت کی جس میں عالمی سطح کے مختلف مذاہب اور مکاتبِ فکر کے علماء کو مدعو کرنے کا کہا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کانفرنس پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے وزارتِ خزانہ کی سفارش پر 2023-24 کے لیے دیت کی رقم 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کردی۔