پشاور: (دنیا نیوز) بٹگرام چیئرلفٹ میں پھنسے نویں جماعت کے تین طلبا میٹرک بورڈ رزلٹ میں پاس ہو گئے۔
چیئر لفٹ میں پھنسے عطا اللہ ولد کفایت اللہ شاہ 442 نمبر لے کر کامیاب ہوئے، نیاز محمد ولد عمر زیب نے 412 نمبر حاصل کیے، اُسامہ ولد محمد شریف نے 391 نمبر لے کر نویں جماعت میں کامیابی حاصل کی۔
چیئر لفٹ میں پھنسے تینوں طلبا گورنمنٹ ہائی سکول بٹنگی پاشتو الائی بٹگرام کے نویں جماعت کے طالب علم ہیں۔