لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے روز چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد تھانہ شادمان کو جلانے اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران جیل پولیس نے سینیٹر اعجاز چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے کیس پر مختصر سماعت کے بعد اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کردی۔
واضح رہے کہ اعجاز چودھری کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے، انہیں 11 مئی کو گلگت بلتستان ہاؤس سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔