اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی مشاورت کی دعوت قبول کرلی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا 3 رکنی وفد الیکشن کمیشن حکام سے مشاورت کرے گا، تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر بیرسٹر علی گوہر، علی ظفراورعمیر نیازی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا وفد چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی کرے گا، تحریک انصاف کا وفد کل دن دو بجے الیکشن کمیشن حکام سے ملے گا۔