وزیر مملکت برائے سیاحت سے برطانیہ بورو کونسل کے وفد کی ملاقات، سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال

وزیر مملکت برائے سیاحت سے برطانیہ بورو کونسل کے وفد کی ملاقات، سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال

میئر محمد الیاس راجہ نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے وصی شاہ کی کوششوں کو سراہا، وصی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا شمالی علاقہ جات میں سیاحت کی صنعت کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، سکردو میں بچوں کے لئے پہلے تھیم پارک کا جلد سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔

وزیر مملکت برائے سیاحت نے کہا سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ محمد الیاس راجہ نے کہا ووکنگ بورو سرے برطانیہ کے میئر کی حیثیت سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔