پشاور: (دنیا نیوز) جے یو آئی (ف) کے رہنما اور ترجمان پی ڈی ایم حافط حمد اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد وکلاء کے اٹک جیل کے باہر بیانات این آر او کی بھیک ہیں۔
اپنے ایک بیان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا کہ وکلاء کے بقول پی ٹی آئی چیئرمین بات چیت کرنا چاہتے ہیں، اس سے اب کلئیر ہوگیا کہ وہ این آر او چاہتے ہیں ہے جس کیلئے پیغامات دے رہے ہیں۔
حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اب سمجھ آگئی ہوگی کہ بشریٰ بی بی کیوں دوست ملک کی اہم شخصیت سمیت مختلف لوگوں سے ڈیل کیلئے ملاقاتیں کرتی رہی ہیں۔