شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں، مشعال ملک

شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں، مشعال ملک

مشعال ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہماری مسلح افواج ہمارے تحفظ کی ضامن ہیں، ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے، ملکی ترقی کے لئے ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا بھارت کشمیرمیں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے، شہداء ہمارے حقیقی رول ماڈل ہیں۔