اسلام آباد: (دنیا نیوز) 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دینے کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست کو نمبر الاٹ کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست کو آئینی پٹیشن نمبر32/2023 الاٹ کیا گیا ہے، سپریم کورٹ بار نے نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کرانے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، درخواست میں عدالت عظمیٰ سے 90 روز میں الیکشن کرانے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔