طورخم میں فائرنگ، چترال میں دہشتگردانہ حملے پر پاکستان کا افغانستان سے سخت احتجاج

Published On 08 September,2023 07:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) طورخم میں بلا اشتعال فائرنگ اور چترال میں دہشت گردانہ حملے پر پاکستان نے افغانستان سے سخت احتجاج کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ حکام کی جانب سے افغان سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی خطے میں کسی کے مفاد میں نہیں۔

پاکستان نے احتجاجی مراسلے میں افغان حکام سے فی الفور واقعات کی تحقیقات اور آئندہ ایسے واقعات سے اجتناب پر زور دیا ہے۔