اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا اتھارٹی نے ڈسکوز کی جانب سے اوور بلنگ پر سخت نوٹس لے لیا۔
اعلامیہ کے مطابق بجلی صارفین کی جانب سے نیپرا ہیڈکوارٹرز میں غلط میٹر ریڈنگ پر کثیر تعداد میں درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی مزید مہنگی: فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 46 پیسے اضافہ کر دیا گیا
نیپرا شکایات میں زیادہ تر میٹر ریڈنگ کی کلیئر تصویر کا نہ ہونا اور میٹر ریڈنگ کی غلط تاریخ کا درج ہونا ہے۔
بجلی صارفین کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے نیپرا اتھارٹی نے ڈسکوز کے سی ای اوز کو 12 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔